مقبوضہ کشمیر: مزید سات افراد شہید کر دیئے گئے

Last Updated On 28 September,2018 10:37 am

سری نگر (دنیا نیوز ) مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت انتہا پر پہنچ گئی، کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے، مزید سات افراد شہید کر دیئے گئے۔

حریت کانفرنس کی کال پر بھارت کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج کی دہشت گردی بے شرمی سے جاری ہے۔

حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ سری نگر، بڈگام اور اننت ناگ اسلام آباد میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے۔