پیرس مظاہرے: طلبہ بھی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

Last Updated On 07 December,2018 09:01 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی وزیر اعظم کا پٹرول پر ٹیکس چھ ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان بھی عوام کا غصہ ٹھنٖڈا نہ کرسکا، دارلحکومت پیرس میں طلباء مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، پولیس سے جھڑپ، دو کاروں کو آگ لگا دی گئی۔

عوام نے وزیر اعظم کا پٹرول پر چھ ماہ کے لیے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان بھی نامنظور کر دیا، فرانس میں مہنگائی کے خلاف طلباء بھی احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے، ہائی اسکول کے باہر کھڑی کاروں کو آگ لگا دی۔پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیلز فائر کیے تو مشتعل طلباء نے پولیس پر پتھر برسائے، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فرانسیسی وزیر اعظم نے ٹیکس لگانے کے فیصلے کو چھ ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا، تاہم یہ فیصلہ بھی عوام کے غضب کو کم نہ کرسکا۔