سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے۔ سوپور میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
سوپور کے گاؤں "گندبرتھ کو قابض بھارتی فوج نے گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کر دی، اس دوران کام سے واپس آنے والے 2 نوجواںوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اور مودی حکومت، بھارتی فوجیوں کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ بزدل بھارتی انتظامیہ نے احتجاج پھیلنے کے ڈر سے نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی۔