نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی عدالت میں کئی برسوں سے تاخیر کے شکار بابری مسجد کیس کی سماعت ہوئی، بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد زمین کے معاملے پر ثالثی کا حکم دے دیا جس سے 26 سالوں سے زیرالتوا معاملہ پھر لٹکا دیا گیا ہے.
بابری مسجد کا معاملہ پھر طے نہ ہوسکا، بھارتی سپریم کورٹ نے زمین کے معاملے پر ثالثی کا حکم دیکر کیس لٹکا دیا۔ تین رکنی ثالثی کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ کے سابق جج کلیف اللہ کریں گے۔ سری سری روی شنکر اورسینئر ایڈووکیٹ سری رام پنچو بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ثالثی کمیٹی ایک ہفتے میں کام شروع کرے گی۔ ثالثی کا عمل فیض آباد میں ہو گا جو 8 ہفتوں میں مکمل کرنا ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثالثی کی سماعتوں سے متعلق میڈیا رپورٹنگ پر پابندی ہوگی۔ اس سے پہلے 2010 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے متنازع زمین کو تینوں فریقوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کیس میں دو فریق ایک مسلمان اور ایک ہندو نرموہی اکھاڑہ اور رام للا نے ہی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔