دوران ملازمت مجھے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا گیا تھا:امریکی سینیٹر

Last Updated On 07 March,2019 10:37 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خاتون سینیٹر نے اپنے سینئر فوجی افسر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا ہے۔

سینیٹر مارتھا مک سیلی نے سینیٹ کی سب کمیٹی"فوج میں زیادتی کے واقعات" پر سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ دوسروں کی طرح وہ بھی فوج میں زیادتی کا نشانہ بنی ہیں مگر اسکی شکایت کرنے کی جرات نہیں تھی۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ فوج میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ کے بعد انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔ سینیٹر مارتھا مک سیلی امریکا کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ تھیں جنہیں محاذ پر بھیجا گیا تھا۔