واشنگٹن: (دنیا نیوز) بل ری پبلکن ممبر سینیٹر رینڈ پال اور ڈیموکریٹ سینیٹر ٹام اوڈال نے پیش کیا ہے۔
بل کو افغان ایکٹ 2019 کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعے واشنگٹن افغانستان میں اپنی جیت کا اعلان کرے گا۔ بل کے متن کے مطابق 45 دن میں منصوبہ بنا کر امریکی فوج کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے جبکہ ایک سال میں افغانستان سے سارے امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں گے اور سیاسی مفاہمت کے طے کیے جانے والے فریم ورک کو افغانستان اپنے آئین کے تحت نافذ کرے گا۔
بل پیش کرنے والے سینیٹر پال کے مطابق طویل جنگ امریکا کے لیے خطرہ ہے۔