لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر گری راج سنگھ نے بالاکوٹ حملے کی تباہی دکھانے کے لیے جعلی تصاویر کا استعمال کیا۔ بھارتی شہریوں نے اسے بغیر تحقیق کے آگے شیئر بھی کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی وزیرکی ڈیڑھ ہوشیاری کا پول کھول دیا۔
بھارتی وزیر برسوں پرانی تصاویر دکھا کر بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے رہے۔ وزیر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ کو تباہ کر دیا ہے۔
اس ویڈیو میں دعوی کیا گیا کہ پہلی تصویر 23 فروری اور دوسری حملے کے بعد 26 فروری کی ہے۔ تصاویر میں بالاکوٹ کا مدرسہ نہیں زیرتعمیر عمارت ہے۔
یہ تصویرزوم ارتھ نامی ویب سائٹ سے لی گئی ہے جو نقشہ جات کے سیٹیلائٹ امیج دکھاتی ہے۔ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر 23 فروری کو لی گئی لیکن اس دعوے پر سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ اگر یہ تصویر 23 فروری ہے کی تو اس کے بعد گوگل میپس پر اس عمارت کی حالت کیوں نہیں بدلی۔
ویب سائٹ کے بانی پال نائیو کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ تصویر برسوں پرانی ہے۔
ان حقائق کے سامنے آنے کے بھارتی وزیر اور چینل کی طرف سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ خبررساں ادارے کے رپورٹروں نے پاکستان کے شہر بالاکوٹ کے دو دورے کیے اور اردگرد کے علاقے کے لوگوں سے انٹرویو بھی کیے لیکن تباہ شدہ کیمپ یا کسی کی ہلاکت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ دیہاتیوں نے کہا کہ دراصل بم جنگل میں گرائے گئے تھے۔