ہلیری کے بعد مائیکل بلومبرگ بھی صدارتی الیکشن سے آؤٹ

Last Updated On 07 March,2019 07:46 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ہلیری کلنٹن کے بعد امریکی میڈیا ٹائیکون مائیکل بلومبرگ نے بھی امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کاعلان کردیا۔

اپنے بیان میں مائیکل نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے ریپبلکن سیاستدان اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا سکتے ہیں لیکن کئی ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں سے ان کا ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے حتمی صدارتی امیدوار بنایا جانا کافی مشکل ہو گا۔یاد رہے کہ آئندہ سال کے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے 14 سیاستدان میدان میں ہیں۔