امریکی عسکری قیادت کا خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار کا اعتراف

Last Updated On 08 March,2019 12:47 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی عسکری قیادت نےخطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستانی کردار کا اعتراف کر لیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ووٹل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، چھ ماہ کے دوران افغان عمل میں بہت پیش رفت ہوئی۔

ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکا خطے میں امن اور استحکام کی کاوش پر پاکستان کا معترف، امریکی عسکری قیادت نے پاکستانی کردار کا اعتراف کر لیا۔ سینیٹ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ووٹل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے، چھ ماہ کے دوران افغان عمل میں بہت پیش رفت ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ 18 برس کے مقابلے گزشتہ 6 ماہ میں افغانستان میں انتہائی پیشرفت ہوئی ہے، طالبان مذاکرات کی میز پر آئے۔ ہم نے دیکھا کہ پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا، یہ ایسے اقدامات ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

جنرل ووٹل نے تسلیم کیا کہ خطے میں امن وامان کے قیام میں پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے۔