کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل رباب ہاشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’ تمہارے ہیں‘‘ اور ’’محبت خواب سفر‘‘ میں اداکاری سے جو شناخت اور شہرت ملی ہے اس کا سوچا بھی نہیں تھا۔
آج کل ڈرا مہ "کم ظرف" میں شدید جذباتی اداکاری اور بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری سے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا جانا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ اپنے زیر تکمیل ڈرامہ "میرے محسن "میں بھی اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھانے کی تیاری کوشس کر رہی ہوں، اس ڈرامے میں سید جبران کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔