کراچی: (دنیا نیوز) حج درخواستیں جمع کرانے میں دو روز کی توسیع کر دی گئی۔ عازمین نو مارچ تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے، سٹیٹ بینک نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
حکومت نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی ہے، اب درخواستیں نو مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے کے مطابق بینک اپنی متعین کردہ شاخیں 9 مارچ صبح 10 بجے تا دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھیں گے۔ گذشتہ سال 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔