کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے بینکنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، کوئی بھی بینک ڈیٹا کی ہیکنگ کا پتہ نہیں چلا سکتا۔
ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں بڑا مافیا ملوث ہے، بینک اکاؤنٹس سے رقم چوری کر کے بیرون ملک نکلوا لی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بینکنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ابھی تک صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا، کسی اور بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کی معلومات نہیں ہیں۔
سٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہوں کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی، کوئی بھی بینک ڈیٹا کی ہیکنگ کا پتہ نہیں چلا سکتا، بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنا آئی ٹی نظام بہتر کریں۔