اسلام آباد: (دنیا نیوز) زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری، ملکی ذرمبادلہ زخائر 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمی سے 14 ارب 29 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 14 ارب 29 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے موجودہ ذخائر 7 ارب 82 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 47 کروڑ ڈالر کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک حکام کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب ملکی زرمبالہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔