کراچی: (دنیا نیوز) بیرونی قرضوں کی واپسی زرمبادلہ کے ذخائر نگلنے لگی، ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر گھٹ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر گھٹ کر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی خطرناک حد تک آچکے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادئیگیوں کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ امپورٹ میں مسلسل اضافہ اور برآمدات میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے زرمبالہ ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بھی مستحکم ہوتی جارہی ہے۔