کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپیہ جبکہ انٹر بینک میں 27 پیسے کم ہوگئی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ 192 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوئی۔
ڈالر سے متعلق تمام افواہوں نے دم توڑ دیا، روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے بڑھنے لگی۔ انٹر بینک میں ڈالر 26 پیسے کمی کے بعد 123 روپے 96 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کمی کے بعد 123 روپے ہوگئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ملک کے معاشی حالات کچھ بہتر نہیں، ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال میں روپے کی قدر میں کمی کی توقع کی جارہی ہے مگر نئی حکومت سے اچھی توقعات کے باعث روپیہ مضبوط اور ڈالر کمزور پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 192 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 923 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔