کراچی: (روزنامہ دنیا) عام انتخابات کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے کمی آئی ہے، انتخابات سے قبل ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے تھے۔
الیکشن کے اثرات ڈالر کی قیمت پر مرتب ہونے لگے ہیں۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق عام انتخابات کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے کمی آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4 روپے سستا ہوگیا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد سے اب تک ڈالر 130 روپے سے کم ہو کر 124 روپے کا ہوچکا ہے۔