کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھنے کے بعد 121 روپے 55 پیسے ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمیں 5 پیسے اضافہ ہوا، جس سے ڈالر کی قیمت 121.55 روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 124 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔