ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Last Updated On 25 April,2018 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار اور اضافہ ہوگیا، 50 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قدر کو لگام ڈالنے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کچھ روز قبل ڈالر نہ بڑھنے کی نوید سنائی تھی۔ اس کے باوجود کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مزید 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح 118 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

چار ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 10 فیصد مہنگا ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک علاج معالجے اور تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے فیسوں کا بوجھ مزید بڑھ چکا ہے۔ڈالر کی قدر کو لگام ڈالنے کے لیے سٹیٹ بینک نے فاریکس ایکسیچینج کمپنیوں کے ساتھ اجلاس طلب کیا جس میں ڈالر کی قدر کو کنٹرول رکھنے اور ضروت کے مطابق ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Advertisement