کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے اضافے کے ساتھ 121 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، 2 روز میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 65 پیسے اضافہ دیکھا گیا، 2 روزمیں قرضوں کا بوجھ 500 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کا ریٹ انٹر بنک مارکیٹ میں 121 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ روپے کی گرتی قدر کے باعث بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافے سے عوام پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ اور بالواسطہ مہنگائی کے خدشات نے سر اٹھا لیا ہے۔ پاکستان پر پہلے ہی قرضوں کا شدید بوجھ ہے جو تقریبا 90 ارب ڈالر ہے ایسے میں ڈالر کی قدر میں شدید اضافہ جو تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ملکی معیشیت کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا۔