'اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا'

Last Updated On 17 July,2018 05:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسحاق ڈار نے دکھاوے کے لیے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر مارکیٹ پر چھوڑی جاتی تو معیشت کو ایسا جھٹکا نہ لگتا۔

روپے کی گرتی قدر پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا بھی بول پڑے، کراچی میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران سابق حکومت اور اسحاق ڈار کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت پر کئی بار بات ہوئی لیکن اسحاق ڈار اس پر ایک میٹنگ بھی نہیں بلا سکے۔ اسحاق ڈار کو کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے کم نہ کریں، مگر 7 سے 8 ارب ڈالر پاکستان کے خزانے میں ڈالے گئے تاکہ ڈالر کی قدر کم رہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا مزید کہنا تھا کہ صرف دکھاوے کے لیے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا گیا۔ ڈالر کی قدر مارکیٹ پر چھوڑی جاتی تو معیشت کو ایسا جھٹکا نہ لگتا۔

Advertisement