کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں روپےکے مقابلے دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں اضافہ جبکہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جن میں ڈالر، یورو اور پاؤنڈ شامل ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے کمی کے بعد 124 روپے 20 پیسے، یورو 50 پیسے کمی کے بعد 144 روپے 50 پیسے اور پاونڈ 1 روپے کمی کے بعد 164 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 121 روپے 54 پیسے پر مستحکم ہے۔