کراچی: (دنیا نیوز) 2 روز میں امریکی کرنسی 1 روپے 20 پیسے مہنگی ہوگئی، عوام کے لیے ڈالر 127 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل ڈالر 131 روپے سے اوپر ٹریڈ کررہا تھا مگر پی ٹی آئی کی حکومت آتے ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی اور 24 جولائی کو اوپن مارکیٹ میں 131 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرنے والا ڈالر صرف ایک ہفتے کے دوران ہی 9 روپے کمی کے بعد 122 روپے میں ٹریڈ کرنے لگا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتنی بڑی کمی کی وجہ عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک جانب سے لگ بھگ 10 ارب ڈالر آنے کی توقع تھی، جس کے باعث ایکسپوٹرز سمیت عوام نے بھی ڈالر کی قدر میں کمی کے خوف سے اس کی فروخت شروع کردی مگر جب تمام افواہوں نے دم توڑنا شروع کیا تو روپیہ کمزور اور ڈالر ایک بار پھرمضبوط ہونا شروع ہوگیا۔
گزشتہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پسے اضافے سے 127 روپے کا ہوچکا ہے۔