متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو 1 بلین ڈالر موصول

Last Updated On 24 January,2019 08:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کی منظوری دی تھی، 2 ارب ڈالرز آئندہ دو اقساط میں موصول ہوں گے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 1 بلین ڈالر موصول ہو گئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کی منظوری دی تھی،2 ارب ڈالرز آئندہ دو اقساط میں موصول ہوں گے۔ مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 اعشاریہ 25 بلین ڈالرز ہو جائینگے۔
 

Advertisement