لندن: (دنیا نیوز) یورپی یونین سے انخلا میں صرف دس روز باقی، مگر تاحال کوئی ڈیل فائنل نہ ہو سکی۔ ادھر برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر نے وزیراعظم کی دو بار مسترد شدہ بریگزٹ ڈیل پر تیسری بار ووٹنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ اپوزیشن رہنما نے تیسری بار ڈیل مسترد ہونے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
سالوں سے کوشاں تھریسامے حکومت تاحال بریگزٹ ڈیل منظور کروانے میں ناکام، برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا میں صرف دس روز باقی رہ گئے مگر بریگزٹ ڈیل غیریقینی کا شکار ہو گئی۔
برطانوی سپیکر نے تھریسامے کی دو بار مسترد شدہ ڈیل پر تیسری بار ووٹنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بدھ کے روز یورپی یونین سمٹ میں بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کریں گی۔
اُدھر قائد حزب اختلاف جمی کوربن نے دھمکی دی ہے کہ اگر تھریسامے کی ڈیل تیسری بار بھی مسترد ہو گئی تو لیبر پارٹی پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لے آئے گی۔
یورپی پارلیمنٹ میں جرمنی کے وزیر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو چاہیے کہ وہ ٹھوس اور حتمی تجاویز کے ساتھ ہمارے پاس آئے۔