واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پہلی بارپینٹاگون نے امریکا ،میکسیکو سرحد پردیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ رقم متعلقہ کمیٹیوں کی اجازت کے بغیر جاری کی گئی ہے
امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے معاملے پر امریکی محکمہ دفاع نے فوجی انجینئرز کو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایک ارب ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی صدر کے قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد یہ پہلے فنڈ ہیں جو کانگریس کو نظر انداز کر کے جاری کیے گئے ہیں، رقم سے امریکا اور میکسیکو سرحد پر 91 کلومیٹر طویل دیوار تعمیرکی جائے گی۔
ڈیموکریٹک پارٹی نے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینٹاگون نے فنڈز جاری کرنے سے قبل متعلقہ کمیٹیوں سے اجازت نہیں لی۔ میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے معالے پر امریکا کی تاریخ کا بدترین شٹ ڈاؤن بھی ہوچکا ہے جو35دن تک جاری رہا تھا۔