سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ بنگلور میں کشمیری طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری، ضلع شوپیاں اور ہندواڑہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری شہید کر دیئے۔
بھارتی دہشت گردی کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ بنگلور میں سری نگرسے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینیرنگ کے طالب علم ابصارڈار کو جنونی انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیری طالبعلم کو کافی شاپ میں لوہے کے راڈ مار مار کر لہولہان کر دیا۔