افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Last Updated On 31 March,2019 11:49 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم خود ساختہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد دوسرے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کا ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔

عبدالرشید دوستم کے قافلے پر قاتلانہ حملہ افغانستان کے صوبے بلخ میں ہوا، ان پر آٹھ ماہ پہلے ترکی سے واپسی کے بعد یہ دوسرا حملہ ہے جس میں ان کا ایک محافظ جاں بحق ہوگیا، حملےکی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔

عبدالرشید دوستم پر پہلا قاتلانہ حملہ کابل ایئرپورٹ پر ہوا تھا جب وہ طویل خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے افغانستان پہنچے تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔