سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری نگر میں بنی ھال کے علاقے میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا، سیکورٹٰی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اہلکاروں میں سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھماکہ صبح 10 بجکر 30 منٹ کے قریب ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ہنڈائی سنٹرو ماڈل کی گاڑی اس میں مکمل تباہ ہو گئی، زور دار دھماکے کی وجہ سے سیکورٹی اہکاروں کی بس کو بھی نقصان پہنچا۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور ایل پی جی سیلنڈرز موجود تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق قافلے میں سیکیورٹ اہلکاروں کی 10 گاڑیاں موجود تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 40جوان ہلاک ہو گئے تھے۔