دبئی: (روزنامہ دنیا) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ 2 بچے ،3 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ لے کر جرمنی فرار ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حیی الحسین اردن کے حکمران عبداللہ کی بہن ہیں اور ان کی 2004 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔ اردن اور دبئی نے جرمن حکومت سے شہزادی اور بچوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے جسے برلن حکام نے مسترد کر دیا۔
محمد بن راشد کی چھٹی بیوی 45 سالہ حیی الحسین نے جرمنی میں پناہ کی درخواست دی ہے۔