برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

Last Updated On 14 July,2019 10:48 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے کہا ہے تہران آئل ٹینکر شام نہ جانے کی ضمانت دے تو اسے چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران نے کہا ہے کہ تیل بردار جہاز جلد از جلد چھوڑ دیا جائے۔

برطانیہ نے ایرانی تیل بردار ٹینکر چھوڑنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات ہوئے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو اس شرط پر چھوڑا جا سکتا ہے اگر ضمانت دی جائے کہ خام تیل شام نہیں لے جایا جا رہا، انہوں نے ایران سے بات چیت کو تعمیری قرار دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہرصورت تیل کی ایکسپورٹ جاری رکھیں گے، برطانیہ آئل ٹینکر کو جلد چھوڑے۔ تہران نے دعوی کیا کہ تیل بردار ٹینکر کی منزل شام نہیں تھی۔

برطانیہ نے الزام لگایا تھا کہ ایران کا خام تیل شام لے جانا یورپی یونین کی دمشق پر لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔