سمندری طوفان ڈوریان امریکہ سے ٹکرا گیا، تیز ہواوں، سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

Last Updated On 06 September,2019 10:30 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاستیں شمالی جنوبی کیرولائنا اور جنوبی ورجینیا سمندری طوفان ڈوریان کی زد میں آ گئیں، طوفانی ہواوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا. درخت، بجلی کے تار اور ٹریفک سگنلز کو نقصان پہنچا، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

بہاماس میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ڈوریان نے امریکا کا رخ کر لیا، شمالی کیرولائنا طوفان کی وجہ سے مسلسل بارش اور سیلاب کی زد میں ہے جس کے سبب نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

طوفانی ہواوں کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ بجلی کے ٹاورز اور ٹریفک سگنلز کو بھی نقصان پہنچا، ہزاروں افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، جنوبی ورجینیا بھی طوفان سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بہاماس میں طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تئیس ہو گئی۔