نیوکلیئر ڈیل کی ڈیڈ لائن ختم: ایران نے جدید جوہری سینٹری فیوجز چلا دیئے

Last Updated On 08 September,2019 06:18 pm

تہران: (دنیا نیوز) نیوکلیئر ڈیل بچانے کیلئے یورپی ممالک کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ایران نے جدید جوہری سینٹری فیوجز چلادئیے۔

اٹامک انرجی آرگنائزیشن آف ایران کے مطابق جدید سینٹری فیوجز چلانے سے ملک کے افزودہ یورینیئم کے ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔ تحقیق و ترقی کیلئے 20 IR-4 اور 20 IR-6 نامی سینٹری فیوجزکو چلا دیا گیا ہے۔

ترجمان بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ ان مشینوں کی صلاحیت پچھلی مشینوں کی صلاحیت سے کئی گنا زیادہ ہے، ایرانی اقدامات سے متعلق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو بتا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے یورپی ممالک کی ڈیل بچانے کیلئے اقدامات میں ناکامی پر یورینیئم کی افزودگی میں 3.67 فیصد تک اضافہ کر دیا تھا۔
 

Advertisement