سمندری طوفان "ڈوریان" نے بہاماس میں تباہی کے بعد کینیڈا کا رخ کر لیا

Last Updated On 08 September,2019 01:36 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) سمندری طوفان "ڈوریان" نے بہاماس میں تباہی کے بعد کینیڈا کا رخ کر لیا، بہاماس میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔

سمندری طوفان اب تیزی سے کینیڈا کی جانب بڑھ رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں، طوفانی ہواؤں کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گئی ہے اور یہ پہلے درجے سے دوسرے درجے میں داخل ہو چکا ہے۔

دوسری طرف بہاماس میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو چکی ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔