ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج سترہویں ہفتے بھی جاری

Last Updated On 29 September,2019 06:31 pm

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے سرکاری عمارت کے قریب نعرہ بازی کی جن کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج سترہویں ہفتے بھی جاری ہے۔ ہزاروں مظاہرین گورنمنٹ ہاؤس کے پاس جمع ہوگئے۔ حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرین گورنمنٹ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے جہاں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور مرچوں کے سپرے کا استعمال کیا۔ واٹر کینن کے ذریعہ نیلا پانی پھینکا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر جوابی پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکا۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں سینکڑوں افراد نے چین کے حق میں ریلی بھی نکالی۔ لال رنگ کی شرٹیں پہنے افراد نے بیجنگ کے حق میں نعرے لگائے۔