کابلی (دنیا نیوز) افغانستان میں صدارتی انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، نتائج کا اعلان انیس اکتوبر کو ہو گا۔ الیکشن میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان مقابلہ ہے۔
افغانستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر طویل قطاروں کی وجہ سے ووٹنگ میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی تاہم ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پھر بھی کم رہا۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشنز پر حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے۔
الیکشن کے موقع پر پورے ملک میں 70 ہزار سے سیکیورٹی زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انتخابات میں کل 13 امیدوار میدان میں تھے۔