افغانستان میں صدارتی الیکشن: قندھار پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا، 15 افراد زخمی

Last Updated On 28 September,2019 10:35 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے، قندھار میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کاعمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا، افغان صدر اشرف غنی،اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ میں سخت مقابلہ ہے، تقریباَ ساڑھے نوے لاکھ ووٹرز کے لیے 5 ہزار سے زائد پولنگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

صوبہ قندھار میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکےمیں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان کی جانب سے الیکشن کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔