لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی اور پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی میں ملاقات ہوئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات کے دوران جاوید آفریدی نے پشاور زلمی شرٹ اور زلمی بیٹ افغان صدر اشرف غنی کو پیش کیا۔ جسے بعد میں افغان صدر نے پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن بھی کی۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز جلد ہو گی۔