'کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے'

Last Updated On 28 September,2019 09:17 am

نیویارک: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں وانگ ای نے کہا کہ کشمیر کی حثیت کو تبدیل کرنے والا کوئی بھی یکطرفہ اقدام نہیں اٹھانا چاہیے، چین بطور ہمسایہ کشمیر کا موثر حل چاہتا ہے، بیجنگ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہے۔

ادھر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
 

Advertisement