خاتون نے دوران پرواز فلائٹ ایمرجنسی کا دروازہ کھول دیا

Last Updated On 27 September,2019 11:19 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس میں ایک خاتون نے دوران پروازہ تازہ ہوا کے لیے فلائٹ کا ایمرجنسی دروازہ ہی کھول ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ایک شہر سے دوسرے شہر جہاز میں سفر کرنے والی خاتون نے تازہ ہوا کیلئے اُڑتے جہاز کا دروازہ کھول دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون ہوائی جہاز میں پرواز کے لیے سوار ہوئی جو چین کے شہر شہر ووہان سے لانز جا رہی تھی۔ فلائٹ کے دوران خاتون کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی اور حبس محسوس ہوا جس پر خاتون نے تازہ ہوا کے لیے ایمر جنسی دروازہ کھول دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فلائٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ دوسرے مسافروں کے بار بار منع کرنے کے باوجود خاتون نے اُڑتی فلائٹ کا ایمرجنسی دروازہ زبردستی کھول کر ہی دم لیا۔

زیامین ایئر لائن کے عملے کے پولیس کو اطلاع دینے پر خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

خاتون کو فلائٹ سے اتار کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جس کے نتیجے میں فلائٹ اپنے وقت سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنی منزلِ مقصودپر پہنچی۔
 

Advertisement