بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اقوام متحدہ کا دورہ ناکام

Last Updated On 29 September,2019 10:53 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) نریندر مودی کے دورے میں نہ کوئی تجارتی معاہدہ ہوا نہ امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوئیں، بھارتی اخبار نے حقیقت بے نقاب کردی۔

بھارت اور امریکا کے درمیان مسئلہ کشمیر مزید پیچیدہ ہوگیا۔ بھارتی اخبار دی پرنٹ پھٹ پڑا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بی جے پی نے مودی کے اقوام متحدہ کے دورے پر خوشیاں منائیں، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ نہ کوئی تجارتی معاہدہ ہوا نہ ہی کشمیر کا موقف بِکا، ٹرمپ کے ساتھ جلسہ بھی کسی کام نہ آیا۔

امریکی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے نہ آئیں، مودی کا خواب ادھورا رہا۔ جس تجارتی معاہدے سے ٹرمپ نے نکال دیا تھا، اس میں واپس شامل نہ کیا۔ بھارت کو امریکی منڈی تک مفت رسائی نہ مل سکی۔
 

Advertisement