اقوام متحدہ کی پھر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش، کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

Last Updated On 30 October,2019 10:12 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے ایک بار پھر بھارت سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان ریوپرٹ کول وائل کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کو شدید تشویش ہے۔

ادھر مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی اصل حقیقت چھپانے کے لئے بھارت نواز یورپی پارلیمنٹیرینز کو سرینگر کے غیر سرکاری دورے پر لے گئی جن کے پہنچنے پر وادی بھر میں 40 سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوئے، یورپی یونین کے ترجمان نے اراکین پارلیمنٹ کے مقبوضہ کشمیر کے نجی دورے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے طنز کیا کہ بی جے پی حکومت نے یورپی وفد کو کشمیر جانے دیا مگر بھارتی پارلیمنٹ کے وفد پر پابندی لگا دی۔
 

Advertisement