نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت بھر میں مسلم مخالف شہریت کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، نئی دہلی میں نماز جمعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکل آئی اور کالے قانون کے خلاف نعرے لگائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت بھر میں مسلم مخالف شہریت کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجد دہلی کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت کی گلی کوچوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نے مودی سرکارکے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کی۔
دوسری طرف نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ مسلم مخالف قانون کی کوئی ضرورت نہیں، یہ بالکل غیرضروری ہے، ہم پاکستان سے آئے 2 کروڑ ہندوؤں کو کہاں ٹھہرائیں گے۔
اُدھر بھارتی وزیرداخلہ نے مسلم مخالف قانون واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک بھی ہو جائیں تب بھی شہریت کے قانون سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔