المناک غلطی پر افسوس، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی: ایرانی صدر

Last Updated On 11 January,2020 10:28 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کو اس المناک غلطی پر گہرا افسوس ہے، ناقابل معافی واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حادثہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں، طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا مہم جو امریکا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔

خیال رہے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے، مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا، طیارے میں 82 ایرانی اور 63 کینیڈین شہری سوار تھے۔
 

Advertisement