تہران: (دنیا نیوز) ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مار گرانا انسانی غلطی تھی، طیارہ حساس ملٹری اسٹرائیک کے پاس سے گزرتے ہوئے نشانہ بنا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی اور طاقت کے زعم میں مبتلا امریکی مہم جوئی کے دوران پیش آیا، واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں۔
A sad day. Preliminary conclusions of internal investigation by Armed Forces:
— Javad Zarif (@JZarif) January 11, 2020
Human error at time of crisis caused by US adventurism led to disaster
Our profound regrets, apologies and condolences to our people, to the families of all victims, and to other affected nations.
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
The Islamic Republic of Iran deeply regrets this disastrous mistake.
— Hassan Rouhani (@HassanRouhani) January 11, 2020
My thoughts and prayers go to all the mourning families. I offer my sincerest condolences. https://t.co/4dkePxupzm
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ انسانی غلطی کی وجہ سے میزائل فائر ہوا جو یوکرائنی طیارے کے حادثے کا سبب بنا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران اس تباہ کن غلطی پر انتہائی پشیمان ہے، انویسٹی گیٹرز ناقابل معافی غلطی کے اسباب کے جانچ کی تحقیقات کر رہے ہیں، میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
Armed Forces’ internal investigation has concluded that regrettably missiles fired due to human error caused the horrific crash of the Ukrainian plane & death of 176 innocent people.
— Hassan Rouhani (@HassanRouhani) January 11, 2020
Investigations continue to identify & prosecute this great tragedy & unforgivable mistake. #PS752
ایرانی کمانڈر امیر علی حاجی نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب حادثے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ایئر ڈیفنس آپریٹر نے طیارے کو کروز میزائل سمجھا، حادثے کا پتہ چلا تو خواہش ہوئی کہ مرجاؤں، ایسا حادثہ دیکھنے سے پہلے مرنے کو ترجیح دیتا۔
ادھر یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے یوکرین کے ماہرین کو بلیک باکس تک رسائی دے دی ہے، یوکرین کے 50 ماہرین کو ایران بھیج دیا گیا ہے۔
امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ طیارے کو ایران نے میزائل سے نشانہ بنایا تاہم ایران نے کئی مرتبہ طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بیانات کی تردید کی تھی۔
خیال رہے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے، مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا، طیارے میں 82 ایرانی اور 63 کینیڈین شہری سوار تھے۔