کرونا سے اموات سارس وائرس سے بھی بڑھ گئیں، 811 ہلاکتیں، 37 ہزار افراد متاثر

Last Updated On 09 February,2020 12:54 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) کرونا آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا، اموات سارس وائرس سے بھی بڑھ گئیں، چین میں مزید 89 افراد ہلاک، تعداد 811 ہو گئیں، متاثرہ افراد کی تعداد سینتیس ہزار سے بڑھ گئی، فرانس میں موجود پانچ برطانوی شہریوں میں وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔

خطرناک وائرس بے قابو، کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 2003 میں پھیلنے والے سارس وائرس سے بھی بڑھ گئی، سارس وائرس سے 2003 میں 774 افراد ہلاک ہوئے تھے، کرونا کی وجہ سے ووہان، شنگھائی اور بیجنگ سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

متاثرہ 37 ہزار افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 6 ہزار کی حالت تشویش ناک ہے۔ دیگر 30 ممالک میں کرونا کے 320 کیسز سامنے آئے ہیں،
فرانس میں موجود پانچ برطانوی شہریوں میں بھی وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔
 

Advertisement