بیجنگ: (دنیا نیوز) کرونا تیزی سے انسانی زندگیاں نگلنے لگا، چین میں ایک روز میں مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 908 ہوگئی، متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی۔
چینی حکام کے مطابق 1 لاکھ 87 ہزار 518 افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی تحقیق کے لیے ماہرین کی ٹیم بیجنگ بھیج دی۔ قمری سال کی چھٹیوں پر گئے چینی آج اپنے کاموں پر واپس لوٹ آئے، کرونا نے 27ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد 70 ہوچکی ہے۔