قاہرہ: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں طبی عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے، مصر، سنگاپور اور نیویارک میں طبی عملے کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مصر میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اہرام مصر کو روشنیوں سے سجایا گیا، سٹے سیف سٹے ہوم کا پیغام بھی دیا۔
واشنگٹن میں سالانہ ٹیولپ فیسٹیول کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تاہم شہریوں کی جانب سے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پھولوں کی خریداری جاری ہے، نیویارک میں طبی عملے کی حوصلہ افزائی کےلیے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو روشنیوں سے سجایا گیا۔
سنگاپور میں لاک ڈاؤن کے دوران شہری بالکونیوں میں آ گئے اور کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کو تالیاں بجاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔