روس کی وزیر ثقافت بھی کورونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطینہ کر لیا

روس کی وزیر ثقافت بھی کورونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطینہ کر لیا

تفصیلات کے مطابق روسی دفتر وزارت ثقافت کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ وزیر ثقافت اولگا لیو بیموا میں کورونا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں اور قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، عہدے سے دستبردار

وزارت ثقافت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اولگا لیو بیموا دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کالز میں شریک ہورہی ہیں۔

روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روس میں اب تک مجموعی طور پر تین روسی کابینہ کے افراد میں وائرس کی تشیخص ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا روسی ہم منصب کی جلد صحت یابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم میخائل مشستین اور وزیر تعمیرات ولادیمیر یاکوشیف بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوپایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان میں سے کسی بھی متاثرہ عہدیدار سے ملاقات کی ہے۔ اس وباء کے آغاز سے ہی روسی رہنما کی ملاقاتیں محدود تھیں اور عہدیداروں کے ساتھ روزانہ ویڈیو کالز کرتے ہیں۔