چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں پہنچا دیئے، بھارتی فوج کیساتھ جھڑپیں

Last Updated On 01 June,2020 09:58 am

بیجنگ: (دینا نیوز) چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں بھارتی سرحد کے قریب پہنچا دیئے۔ چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو جھڑپ ہوئی، چین کےہاتھوں مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سامنے آ گئیں۔

چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ پہنچا دیئے، چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو لڑائی ہوئی۔ چینی ٹویٹر صارفین بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویر سامنے لے آئے۔

اُدھر سویڈن میں جنگی امور کے ماہر اشوک سوین نے اپنی ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، بھارتی پروفیسر نے بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویریں شیئر کر دیں اور کہا کہ بھارتی فوجیوں کی پٹائی پر مودی خاموش کیوں ہیں۔

اشوک سوین نے تیکھے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اب سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہا، موہن بھگت کی آر آر ایس آرمی کہاں ہے۔

لداخ اور سکم سمیت لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا۔ چینی فوج نے لداخ کے مشرقی علاقے میں بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دیئے۔

چینی فضائیہ نے بھی لداخ کے قریب اپنے ائیر بیس میں توسیع کر دی اور لڑاکا طیارے وہاں پہنچا دیئے ہیں۔
 

Advertisement