نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار 961 ہو گئی، امریکا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 6 ہزار 195 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ نے برازیل کو متنازع دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین دوا کی 20 لاکھ خوراکیں بھجوا دی ہیں۔ فلپائن کے شہر منیلا میں 76 دن کا طویل لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں مزید 638، برازیل میں 480، میکسیکو میں 364، بھارت میں 223، کینیڈا میں 222 افراد لقمہ اجل بنے۔
مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کی فہرست میں امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر ہے۔